سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ملکی آزادی، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔اتوار کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم دفاع ہماری تاریخ میں پاکستانی قوم کے لازوال اتحاد اور بہادر افواج پاکستان کی بے …
6ستمبرملکی آزادی، خودمختاری اور دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب

مزید خبریں
لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ملکی آزادی، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔اتوار کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم دفاع ہماری تاریخ میں پاکستانی قوم کے لازوال اتحاد اور بہادر افواج پاکستان کی بے مثال شجاعت و بہادری کا ناقابل فراموش دن ہے۔
جنگ ستمبر میں ہماری افواج نے ثابت کیا کہ ہم اسلحہ کی قوت سے نہیں بلکہ ایمان کی قوت سے لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے جنگ ستمبر کے دوران ہر محاذ پر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرت کا نشان بنایا اور شجاعت و بہادری کی ناقابل فراموش داستانیں رقم کیں۔ قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں اور کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگ ستمبر اور معرکہ حق بھارت کے لیے تاریخ کے دو اہم سبق ہیں، آج قوم کو بھی جنگ ستمبر جیسے اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی وطن عزیز کے دفاع اور ترقی کی ضمانت ہیں۔مریم اورنگزیب نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ کو بھی سلام پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔







