مسلح افواج نے1965 میں غیر معمولی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے وطنِ عزیز کا دفاع کیا، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک افواج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1965 میں مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ …

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے پاک افواج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1965 میں مسلح افواج نے غیر معمولی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی قابلِ فخر مثال قائم کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج کی بے مثال جرات اور قربانی قابلِ تحسین ہے۔

انجینئر امیر مقام نے موجودہ ملکی دفاعی ذمہ داریوں کےتناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

مزید خبریں