اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی میزبانی میں خواتین کے بارے میں منعقد ہونے والی او آئی سی کی 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ انتظامی امور، لاجسٹکس اور موضوعاتی …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پاکستان کی میزبانی میں خواتین کے بارے میں او آئی سی کی 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی میزبانی میں خواتین کے بارے میں منعقد ہونے والی او آئی سی کی 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ انتظامی امور، لاجسٹکس اور موضوعاتی نشستوں کو حتمی شکل دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری انسانی حقوق اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے سیکرٹریز سمیت متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








