نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر، تجربہ کار پارلیمنٹیرین اور مخلص عوامی نمائندہ آغا سراج خان درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج خان درانی کے انتقال پر گہرا رنج ہوا ہے، اللہ تعالیٰ …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر، تجربہ کار پارلیمنٹیرین اور مخلص عوامی نمائندہ آغا سراج خان درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج خان درانی کے انتقال پر گہرا رنج ہوا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور پیاروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔