اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2022ء کے سیلاب کے لیے وعدہ کردہ امداد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جاری کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ہیومینیٹیرین ریلیف، ابتدائی بحالی اور تعمیر نو …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2022ء کے سیلاب کے لیے وعدہ کردہ امداد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2022ء کے سیلاب کے لیے وعدہ کردہ امداد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جاری کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ہیومینیٹیرین ریلیف، ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل شراکت داروں کی طرف سے وعدہ کردہ ترقیاتی امداد کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے جلد از جلد دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس پر بروقت اور موثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، مشیر برائے پرائیویٹائزیشن اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔








