اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے نمائندہ برائے خصوصی ذمہ داریاں خلیف خلیفوف نے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خلیف خلیفوف نے ایشیا میں باہمی روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سی آئی سی اے ) …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے نمائندہ کی ملاقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے نمائندہ برائے خصوصی ذمہ داریاں خلیف خلیفوف نے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خلیف خلیفوف نے ایشیا میں باہمی روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس (سی آئی سی اے ) کی آذربائیجان کی موجودہ سربراہی کے تحت جاری اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی آئی سی اے میں آذربائیجان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی تعاون، ڈائیلاگ اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے باکو کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔









