نائجریا گمشدگیوں کا نوٹس لے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

واشنگٹن ۔ 30 اگست (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کے حکام پر زور دیا ہے کہ ملک میں گمشدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے ان گمشدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔ نائجیریا میں 2 برس قبل اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے ساڑھے 3 سو ارکان فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو …

واشنگٹن ۔ 30 اگست (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کے حکام پر زور دیا ہے کہ ملک میں گمشدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے ان گمشدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔ نائجیریا میں 2 برس قبل اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے ساڑھے 3 سو ارکان فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس جماعت کے نائجیریا کی حکومت کے ساتھ تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں۔

Leave a Reply