نائیجیریا ،فوج اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ، 50 سے زائد مسلح افراد ہلاک

ابوجا۔20اکتوبر (اے پی پی):نائیجیریا کی شمالی مغربی ریاست کدونا میں فوج اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نیتجے میں 50 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے نائیجیریا کےداخلی سلامتی اور داخلی امور کے کمشنر سیموئیل ارووان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روزریاست کدونا کے برنین گواری لوکل گورنمنٹ ایریا میں فوج اور سیکورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی کی جس کے دوران زمینی …

ابوجا۔20اکتوبر (اے پی پی):نائیجیریا کی شمالی مغربی ریاست کدونا میں فوج اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نیتجے میں 50 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے نائیجیریا کےداخلی سلامتی اور داخلی امور کے کمشنر سیموئیل ارووان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روزریاست کدونا کے برنین گواری لوکل گورنمنٹ ایریا میں فوج اور سیکورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی کی جس کے دوران زمینی اور فضائی حملوں میں 50 سے زائد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نائیجیریا کی فضائیہ کی جانب سے فراہم کردہ فضائی مدد سے زمینی افواج نے ڈاکوؤں کے گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں 50 سے زائد مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں حالیہ مہینوں میں مسلح افراد کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں اورہزاروں کی تعداد میں افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔