لاہور۔14نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی کارڈزودیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز سے …
نادرا کی شناختی کارڈزودیگر دستاویزات بنوانےوالے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

مزید خبریں
لاہور۔14نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی کارڈزودیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز سے خبردار رہیں کیونکہ کچھ فراڈ عناصر جعلسازی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر شہریوں کو نادرا سے متعلق خدمات میں معاونت کا جھانسہ دے کر ان کی شناختی معلومات اور فنگرپرنٹس حاصل کر لیتے ہیں اور ان کی پراپرٹیز وبینک اکائونٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شناختی دستاویزات کیلئے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر کے اپنا قیمتی وقت ورقم بچائیں اور حساس معلومات کا تحفظ بھی یقینی بنائیں۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا ایف آئی اے کے ساتھ مل کر جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ان کا سراغ لگا رہا ہے لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر1777 پر دیں۔








