اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.6 فیصداضافہ ریکارڈ کا کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 69.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ …
ناروے سے ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران 34.6 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.6 فیصداضافہ ریکارڈ کا کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 69.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 51.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
دسمبر2021 میں ناروے سے ترسیلات زرکاحجم 12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2020 میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








