اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) ناروے نے جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں اب تک 288.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران ناروے کی جانب سے پاکستان میں 288.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران ناروے …
ناروے کی جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں 288.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) ناروے نے جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں اب تک 288.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران ناروے کی جانب سے پاکستان میں 288.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران ناروے کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح منفی رہی تھی،اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ناروے کی کمپنیوں نے منافع کی مد میں 30 ملین ڈالر منقل کئے۔دوسری جانب پاکستان اورناروے کے درمیان تجارت کا سلسلہ بھی جاری ہے،مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ناورے سے درآمدات کا حجم 111.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ناروے سے درآمدات کا حجم 78.01 ملین ڈالر ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح جولائی سے لیکرجنوری 2020 ءتک کے عرصہ میں ناروے کوبرآمدات سے ملک کو 349.6 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ناورے کو برآمدات سے ملک کو 351.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2018-19 ءکے دوران ناورے کو پاکستانی برآمدات کا کل حجم 589.9 ملین ڈالر رہاتھا۔








