فلوریڈا ۔ 22 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ڈی آر ایس ایم اپنے سلسلہ کا13واں سیٹلائٹ ہے جو ٹریکنگ اور ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اسے مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ ایسے سیٹلائٹس کی مدد سے خلا نوردوں کو زمین سے رابطہ رکھنے …
ناسا کا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلاءمیں چھوڑنے کا اعلان

مزید خبریں
فلوریڈا ۔ 22 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنا آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ڈی آر ایس ایم اپنے سلسلہ کا13واں سیٹلائٹ ہے جو ٹریکنگ اور ڈیٹا ریلے سیٹلائٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اسے مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ ایسے سیٹلائٹس کی مدد سے خلا نوردوں کو زمین سے رابطہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ناسا ذرائع کا کہناہے کہ اب ناسا ایسے تمام کام لیزر پر مبنی نیٹ ورک کی مدد سے کریگا۔اطلاعات کے مطابق آخری ٹریکنگ سیٹلائٹ اٹلس فائیو راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا ہے جس میں کوئی خلا نورد یا انجینیئر موجود نہیںتھا۔








