واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے بوئنگ کے سی ایس ٹی-100 سٹار لائنر کے عملے کے ساتھ کیے گئے آزمائشی خلائی مشن کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ہارڈویئر کی خرابیوں، اہلیت میں کمی، قیادت کی غلطیوں اور ادارہ جاتی ثقافتی مسائل کو مشن کے دوران پیدا ہونے والے خطرات کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق ناسا سے جاری …
ناسا کی بوئنگ کے سی ایس ٹی-100 سٹار لائنر کے عملے کے ساتھ کیے گئے آزمائشی خلائی مشن کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جاری

مزید خبریں
واشنگٹن ۔20فروری (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے بوئنگ کے سی ایس ٹی-100 سٹار لائنر کے عملے کے ساتھ کیے گئے آزمائشی خلائی مشن کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ہارڈویئر کی خرابیوں، اہلیت میں کمی، قیادت کی غلطیوں اور ادارہ جاتی ثقافتی مسائل کو مشن کے دوران پیدا ہونے والے خطرات کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق ناسا سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلائی جہاز کی عارضی طور پر کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہونے اور عملے کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے قریب پہنچنے کے دوران پیش آنے والے مسائل کے باعث اس آزمائشی پرواز کو ادارے کے حادثات کے رپورٹنگ نظام میں اعلیٰ ترین درجے کا واقعہ یعنی ٹائپ اے مس ہیپ(حادثہ) قرار دیا گیا ہے۔
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرد آئزک مین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بوئنگ سٹار لائنر کو بغیر عملے اور حالیہ عملے کے ساتھ کیے گئے مشنز کے دوران متعدد چیلنجز کا سامنا رہا اور خلائی سٹیشن کے ساتھ ڈاکنگ کے دوران پیش آنے والی تکنیکی مشکلات واضح طور پر سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ ناسا قیادت کی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنا رہا ہے اور سٹار لائنر کو دوبارہ پرواز کے لیے تیار کرنے سے پہلے بوئنگ کے ساتھ مل کر اصلاحی اقدامات کرے گا۔سٹار لائنر نے 5 جون 2024 کو اپنے پہلے عملے کے ساتھ آزمائشی مشن کے طور پر خلائی سٹیشن کے لیے پرواز کی تھی۔ ابتدا میں یہ مشن 8 سے 14 دن کے لیے منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم مدار میں پروپلشن سسٹم میں خرابیوں کی نشاندہی کے بعد اسے بڑھا کر 93 دن کر دیا گیا۔
بعد ازاں ناسا نے خلائی جہاز کو خلا بازوں کے بغیر واپس لانے کا فیصلہ کیا اور کیپسول ستمبر 2024 میں نیو میکسیکو کے وائٹ سینڈز سپیس ہاربر میں اترا۔ دونوں خلا باز بعد میں مارچ 2025 میں سپیس ایکس کے کریو-9 مشن کے ذریعے بحفاظت زمین پر واپس آئے۔ناسا نے فروری 2025 میں ایک آزاد تحقیقاتی ٹیم قائم کی تھی جس نے مشن میں پیش آنے والے مسائل کے تکنیکی، تنظیمی اور ادارہ جاتی عوامل کا جائزہ لیا اور رپورٹ نومبر 2025 میں مکمل کی ۔ ناسا کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں اصلاحی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل کے سٹار لائنر مشنز اور دیگر پروگرامز کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔








