واشنگٹن ۔ 13 جولائی (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلائی جہاز جونو کے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری اور اس کے تین چاندوں کی پہلی تصویر ارسال کردی۔ یہ رنگین تصویر 10جولائی کو مشتری کی سطح سے 43 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہے۔ اس تصویر میں مشتری کی سطح کے خدوخال خصوصاً معروف ”گریٹ ریڈ سپاٹ“ نامی علاقہ …
ناسا کے خلائی جہاز جونونے مشتری اور اس کے تین چاندوں کی پہلی تصویر ارسال کردی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 جولائی (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلائی جہاز جونو کے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری اور اس کے تین چاندوں کی پہلی تصویر ارسال کردی۔ یہ رنگین تصویر 10جولائی کو مشتری کی سطح سے 43 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہے۔ اس تصویر میں مشتری کی سطح کے خدوخال خصوصاً معروف ”گریٹ ریڈ سپاٹ“ نامی علاقہ صاف نظر آرہا ہے۔ تصویر کی کوالٹی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جونو کے مشتری کے گرد تا بکارزرات پر مشتمل ہالے سے گزرنے پر اس کے کیمرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ناسا حکام کے مطابق جونو مشتری کی سطح کی ہائی ریزولیوشن تصاویر چند ہفتے بعد ارسال کرنا شروع کردے گا۔








