نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے جاری،ایک اور چینل ہیک کرلیا

نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے جاری ہیں،ایک اوربھارتی چینل ہیک کرلیا گیا۔

نئی دہلی ۔1جولائی (اے پی پی):نامعلوم ہیکرزکے بھارتی چینلز پرتابڑ توڑ حملے جاری ہیں،ایک اوربھارتی چینل ہیک کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوزکو ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کردیں۔ بھارتی چینل اے بی پی نیوز کے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس ایپس کو بھی ہیک کرلیا گیا۔ہیکر زنے اے بی پی کے آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر قرآنی آیت اورویڈیوبھی دکھائی۔اے بی پی نیوز کے یوٹیوب پر 15ملین سبسکرائبرزجبکہ ماہانہ و یورشپ کا اندازہ 124ملین ہے،1998میں قائم ہونے والا اے بی پی نیوز پہلے سٹار نیوز کے نام سے جانا جاتا تھا۔ماہرین کے مطابق بھارت جو آئی ٹی گروہونے کے دعوے کرتا ہے اس کے چینلزپر یکے بعد دیگرے حملوں نے اس کی سائبرسکیورٹی کا پول کھول دیا۔ہیکنگ کے ایسے واقعات نے بھارت کی سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل تحفظ کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔یہ سائبر حملے بھارت کی مجموعی سکیورٹی خصوصاً آئی ٹی کے شعبے کے ناقص انتظام کو بے نقاب کررہے ہیں۔