وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایکس پر نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گائو کے بیان کی تائید

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گائو کے بیان کی تائید کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر وکٹر گائو کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قرار دیا۔

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گائو کے بیان کی تائید کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر وکٹر گائو کے بیان کو اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستانی موقف کی حمایت قرار دیا۔

گرشتہ روز نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن بیجنگ ڈاکٹر وکٹر گائو نے اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے اس حصے میں کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات بالخصوص اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے،اس نشست کے تناظر میں دریائے سندھ کے آزادانہ بہائو پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی مسلم سمجھا جانا چاہیئے۔