سرینگر ۔ 23 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے نام نہاد کشمیر اسمبلی تحلیل کے تناظر میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ وہ پہلے ہی کہتے رہے ہیں کہ جموںوکشمیر …
نام نہاد اسمبلی کی تحلیل سے جموں وکشمیر میں بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشہ بے نقاب ہو گیا ، میر واعظ عمر فاروق

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے نام نہاد کشمیر اسمبلی تحلیل کے تناظر میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیر میں بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ وہ پہلے ہی کہتے رہے ہیں کہ جموںوکشمیر میں”بھارتی فورسز کے کنٹرول میں حقیقی جمہوریت پنپ نہیں سکتی “۔انہوںنے کہاکہ نام نہاد اسمبلی کی تحلیل سے بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشا اور ان کے مقامی و غیر مقامی آلہ کار بری طرح بے نقاب ہوئے ہیںاور لوگوں نے نفرت اور مایوسی سے یہ تماشہ دیکھا ہے۔میر واعظ نے اپنے پیغام میں مذید کہاکہ بھارتی فورسز کے کنٹرول میں کھبی بھی مقبوضہ علاقے میںحقیقی جمہوریت پنپ نہیں سکتی اور یہ صرف جوڑ توڑ اور لغو ہوگا،جیسا کہ ہم گزشتہ70برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔








