نام نہاد انتخابی ڈرامے کشمیریوں کیلئے نئی مشکلات اور مصائب کا باعث بنتے ہیں،میر واعظ فورم

سرینگر ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے نام نہاد بلدیاتی انتخابات سے قبل حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہا د انتخابی ڈرامے ہر بار کشمیریوں کیلئے نئی مشکلات اور مصائب کا …

سرینگر ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے نام نہاد بلدیاتی انتخابات سے قبل حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہا د انتخابی ڈرامے ہر بار کشمیریوں کیلئے نئی مشکلات اور مصائب کا باعث بنتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والے بلدیاتی اور پنچایت انتخابات ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں کیونکہ ڈھونگ انتخابات کے انعقاد کیلئے بڑی تعداد میں مزید بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر دیئے گئے ہیں اور حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت عام نوجوانوں کو تھانوں، جیلوں او ر عقوبت خانوں میں پہنچانے کا عمل تیز کر دیا گیاہے۔