نجم سیٹھی اور ڈیوڈ کیمرون کی پریس کانفرنس

سکیورٹی کمپنی کی مثبت رپورٹ کے بعد نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے لاہور آئے گی ، ہم نے ڈیوڈ کیمرون کی تمام تجاویز پر عمل در آمد کردیا ہے،اب مجھے پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ،نجم سیٹھی اور ڈیوڈ کیمرون کی پریس کانفرنس لاہور۔15ستمبر (اے پی پی )پاکستان اور ورلڈ الیون کی …

سکیورٹی کمپنی کی مثبت رپورٹ کے بعد نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے لاہور آئے گی ، ہم نے ڈیوڈ کیمرون کی تمام تجاویز پر عمل در آمد کردیا ہے،اب مجھے پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ،نجم سیٹھی اور ڈیوڈ کیمرون کی پریس کانفرنس

لاہور۔15ستمبر (اے پی پی )پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون بھی خصوصی طورپر ویسٹ انڈیز سے لاہور آئے ۔انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ مغلیہ دور کے قلعہ کی سیر کی اور پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی دیکھا ۔میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ڈیو کمرون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر نومبر میں تین میچوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان بھجوانے کے لئے قائل ہوچکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ ڈیو کیمرون کاکچھ عرصہ قبل پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے بھجوانے کا کہا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس کے لئے ہوم ورک کرنا پڑے گا ۔سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادہ کرنا ہوگا اور اس کے لئے فیقا راضی ہو اور وہ ویسٹ انڈیز کی پلیئرز ایسوسی ایشن کو قائل کرے تو پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ۔ہم نے ڈیو کیمرون کی تمام تجاویز پر عمل در آمد کردیا ہے ۔اب مجھے پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply