نجی شعبہ تعلیم کی ترقی و بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، فاطمہ طاہرہ

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کی سیکرٹری فاطمہ طاہرہ نے کہاہے کہ بورڈ کے تحت نجی شعبہ تعلیم کی ترقی و بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، بورڈ سے منسلک تعلیمی ادار وں کی امتحانی و تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،اس حوالے چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کی واضح ہدایات موجود ہیں۔ ان …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کی سیکرٹری فاطمہ طاہرہ نے کہاہے کہ بورڈ کے تحت نجی شعبہ تعلیم کی ترقی و بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، بورڈ سے منسلک تعلیمی ادار وں کی امتحانی و تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،اس حوالے چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کی واضح ہدایات موجود ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کی قیادت صدر زعفران الہٰی کر رہے تھے جبکہ جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان اور معروف قانون دان و ڈائریکٹر دارارقم سکولز زاہد بشیر ڈار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد نے فاطمہ طاہرہ کی بطور سیکرٹری فیڈرل بورڈ تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر زعفران الہٰی کا کہنا تھاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ،ملک کی تعلیمی ترقی اور معاشی بہتری کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں۔

اس حوالے سے بہتر امتحانی نظام کی دستیابی اور بچوں کی اسسمٹ کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے فیڈرل بورڈ کے حکام ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں جو ملک میں تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ ا

نہوں نے ایسوسی ایشن کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔