اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ دس سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہے جبکہ مالی سال 2009ءتا 2012ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے حاصل کئے گئے قرضوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ …
نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 17 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ دس سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہے جبکہ مالی سال 2009ءتا 2012ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے حاصل کئے گئے قرضوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران مارچ تک نجی شعبہ کو فرام کردہ قرضوں کی شرح اس سے گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 17 فیصد زائد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قبل ازیں ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ قرضے حاصل کرنے میں سرفہرست رہتا تھا تاہم گذشتہ تین سال کے دوران بجلی کی پیداوار اور ترسیل وغیرہ کیلئے توانائی کے شعبہ نے مجموعی جاری قرضوں میں سے 20 فیصد سالانہ کے اضافہ سے قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ دوسری جانب گذشتہ تین سالوں میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کے حاصل کردہ قرضوں میں سالانہ 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت توانائی کے شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ قومی معیشت کی ترقی کیلئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا کر اقتصادی اہداف حاصل کئے جا سکیں۔








