اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں نجی شعبہ کے پہلے ایل این جی سپلائی پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے کثیر الملکی کنسورشیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں صف اول کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی شمولیت حکومت پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد …
نجی شعبہ کے پہلے ایل این جی سپلائی پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے کثیر القومی کنسورشیم کے سینئر ایگزیکٹوز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں نجی شعبہ کے پہلے ایل این جی سپلائی پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے کثیر الملکی کنسورشیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں صف اول کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی شمولیت حکومت پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاس ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں پاکستان میں نجی شعبہ کے پہلے ایل این جی سپلائی پراجیکٹ میں شامل کثیر القومی کنسورشیم کے سینئر ایگزیکٹوز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پرائس واٹر ہاﺅس کوپرز (پی ڈبلیو سی) کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ سے اجلاس کو آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2030ءتک 20 ویں بڑی اور 2050ءتک 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام تین سالوں میں حاصل کیا ہے۔








