اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کا ایجنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ مزید برقرار نہیں رکھ سکتا۔ جمعہ کو یہاں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے قائم لیگل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے …
نریندرا مودی کا ایجنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،شہریار خان آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ نریندرا مودی کا ایجنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ مزید برقرار نہیں رکھ سکتا۔ جمعہ کو یہاں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے قائم لیگل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گرد جماعت راشٹریا سوایم سیوک سنگ (آر ایس ایس) کے تحت نریندرا مودی کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے انجام دیئے گئے انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لینا چاہیے جو بھارت کو ہندو راشٹرا بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر پر ہائبرڈ وار مسلط کرنا چاہتا ہے اور گزشتہ تین روز کے دوران بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا نہ کیا تو پاکستان اور بھارت کے مابین ایک نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔








