نسٹ سکول آف نیچرل سائنسز کے زیر اہتمام ابھرتی کوانٹم سائنسز و ٹیکنالوجیز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

نسٹ سکول آف نیچرل سائنسز کے زیر اہتمام ابھرتی کوانٹم سائنسز و ٹیکنالوجیز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نسٹ سکول آف نیچرل سائنسز کے زیر اہتمام ابھرتی کوانٹم سائنسز و ٹیکنالوجیز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 150 سے زائد شرکاء نے بالمشافہ جبکہ تقریباً 200 افراد نے آن لائن شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان، برازیل اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے ممتاز محققین نے 8 کلیدی اور مدعو لیکچرز دیئے جبکہ ملک بھر کی مختلف جامعات کے محققین کی جانب سے 12 تحقیقی پوسٹرز بھی پیش کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی نسٹ کے پرو ریکٹر (آر آئی سی) ڈاکٹر رضوان ریاض تھے۔

اس موقع پر نسٹ سکول آف نیچرل سائنسز کے پہلے کوانٹم انٹرن شپ پروگرام کی تکمیل بھی ہوئی جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے کی۔ آٹھ ہفتوں پر مشتمل پروگرام کے لئے دنیا بھر کی 20 جامعات سے 200 سے زائد درخواستوں میں سے 35 انٹرنز کا انتخاب کیا گیا۔ کانفرنس اور کوانٹم انٹرن شپ پروگرام نے نسٹ سمیت پاکستان میں کوانٹم تحقیق کے فروغ اور اس شعبے سے وابستہ محققین کی بڑھتی ہوئی برادری کی عکاسی کی۔

مزید خبریں