نسٹ میں ریسرچ و انوویشن پالیسیوں کا جائزہ، 15واں یو سی آر آئی اجلاس منعقد

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں 15واں یونیورسٹی کمیٹی فار ریسرچ اینڈ انوویشن (یو سی آر آئی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اداروں کے سربراہان، تحقیقاتی ماہرین اور ریسرچ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد جامع تحقیق و جدت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی مسودوں کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران پروجیکٹ سبمیشن، ایوارڈز، پبلیکیشن سپورٹ، کانفرنس فیسلیٹیشن، انوویشن …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں 15واں یونیورسٹی کمیٹی فار ریسرچ اینڈ انوویشن (یو سی آر آئی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اداروں کے سربراہان، تحقیقاتی ماہرین اور ریسرچ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد جامع تحقیق و جدت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی مسودوں کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس کے دوران پروجیکٹ سبمیشن، ایوارڈز، پبلیکیشن سپورٹ، کانفرنس فیسلیٹیشن، انوویشن ریکگنیشن، صنعت کے ساتھ اشتراک، لیبز کی کمرشلائزیشن اور قومی مراکز کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم پالیسی مسودات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے بہتر تحقیقی ماحول اور باہمی رابطہ مضبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مضبوط پالیسی فریم ورک نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ صنعت و تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ملک میں جدت اور معاشی ترقی کے نئے راستے بھی کھولے گا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی مسودوں کو حتمی شکل دینے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر نافذ کیا جائے گاجس سے نسٹ کے ریسرچ و انوویشن روڈمیپ کو مزید تقویت ملے گی۔