اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیرِ اہتمام ’’نسٹ کیریئر کنیکٹ 2026‘‘ کا انعقاد 2 فروری کو کیا جائے گا جو تعلیم اور صنعت کے درمیان ایک مؤثر اور متحرک رابطہ فراہم کرنے والا اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء اور گریجویٹس کو ملکی و بین الاقوامی صنعتوں سے جوڑنا، روزگار کے مواقع سے آگاہی فراہم کرنا اور …
نسٹ کے زیرِ اہتمام ’’نسٹ کیریئر کنیکٹ 2026‘‘ کا انعقاد 2 فروری کو کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیرِ اہتمام ’’نسٹ کیریئر کنیکٹ 2026‘‘ کا انعقاد 2 فروری کو کیا جائے گا جو تعلیم اور صنعت کے درمیان ایک مؤثر اور متحرک رابطہ فراہم کرنے والا اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء اور گریجویٹس کو ملکی و بین الاقوامی صنعتوں سے جوڑنا، روزگار کے مواقع سے آگاہی فراہم کرنا اور پیشہ وارانہ نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے۔
کیریئر کنیکٹ کے ذریعے طلباء کو معروف کمپنیوں، صنعتی ماہرین اور ہیومن ریسورس پروفیشنلز سے براہِ راست ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع میسر آئے گا۔ نسٹ انتظامیہ کے مطابق یہ پلیٹ فارم نہ صرف طلباء کو انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے گا بلکہ صنعت کو بھی باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں تک رسائی فراہم کرے گا۔
مختلف سیشنز، کیریئر ٹاکس، ورکشاپس اور آن سپاٹ ریکروٹمنٹ سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ شرکاء نے اس اقدام کو تعلیم اور صنعت کے درمیان فاصلے کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں کو عملی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ نسٹ کیریئر کنیکٹ 2026 مستقبل کے پیشہ ور افراد کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم ہے جہاں کیریئر حقیقی مواقع سے جڑتا ہے۔








