اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے ’’تاریخ کا بدلہ لینے‘‘ سے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے بیانات سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کی بیان بازی اُن چھپے …
نفرت پھیلانے والوں کی جانب سے خیالی تاریخی انتقام، ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بن چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی مشیر کے ریمارکس پر ردعمل
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے ’’تاریخ کا بدلہ لینے‘‘ سے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے بیانات سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کی بیان بازی اُن چھپے ہوئے نفرت پھیلانے والوں کی جانب سے کوئی حیرت کی بات نہیں جن کے لئے خیالی تاریخی انتقام، ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بن چکا ہے۔









