راولپنڈی ۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے اس کامیابی کو پرامن پاکستان، مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی جیت قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرین شرٹس نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دوسرا ون …
نقوی کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے اس کامیابی کو پرامن پاکستان، مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی جیت قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرین شرٹس نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دوسرا ون ڈے بلکہ سیریز اپنے نام کی۔
انہوں نے بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کو فتح کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کارکردگی دکھائی۔ چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین نے ہر میچ میں سری لنکن مہمانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جو دونوں ممالک کے مضبوط کرکٹ تعلقات کی عکاس ہے۔








