اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ …
نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز جرم ہے، قدسیہ ناموس

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے ترلائی کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں عبادت کرنے والوں پر حملہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ واقعہ ملک کے امن اور قومی وحدت پر حملہ ہے۔
قدسیہ ناموس نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








