کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):بھارت اورنمیبیا کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ آج (جمعرات کو) شام سات بجے ہورہا ہے لیکن بھارت کی مخالف ٹیم نمیبیا کو ٹریننگ کا موقع نہ دیئے جانےپر آئی سی سی تنقید کا نشانہ بن گئی۔آئی سی سی جس کے بارے میں تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ آئی سی سی پر بھارت کرکٹ بورڈ کا کنٹرول ہے، کی طرف مختلف ٹیموں کو دیئے …
نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):بھارت اورنمیبیا کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ آج (جمعرات کو) شام سات بجے ہورہا ہے لیکن بھارت کی مخالف ٹیم نمیبیا کو ٹریننگ کا موقع نہ دیئے جانےپر آئی سی سی تنقید کا نشانہ بن گئی۔آئی سی سی جس کے بارے میں تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ آئی سی سی پر بھارت کرکٹ بورڈ کا کنٹرول ہے، کی طرف مختلف ٹیموں کو دیئے گئے شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھی بھارت کے خلاف دہلی میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میچ سے قبل فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ رات کے وقت کھیلا جائے گا، اس لیے ان کی ٹیم کی خواہش تھی کہ وہ فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرے تاکہ کھلاڑی میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہوسکیں تاہم انہیں یہ موقع فراہم نہیں کیا گیا۔گیرہارڈ ایراسمس کا کہنا تھا کہ نمیبیا میں فلڈ لائٹس والے میدان محدود ہیں اور انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ان کے کھلاڑیوں کو رات میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ حاصل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیپال پریمیئر لیگ، آئی ایل ٹی20 اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں شرکت کرنے والے چند کھلاڑیوں کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں باقاعدہ ٹریننگ نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو دو نائٹ ٹریننگ سیشنز دیئے گئے جبکہ کینیڈا کو بھی رات میں پریکٹس کا موقع ملا، لیکن ان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل ایسا کوئی سیشن فراہم نہیں کیا گیا۔نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا تاہم ان کی ٹیم دستیاب وسائل کے ساتھ بھرپور تیاری کرے گی اور میدان میں مکمل عزم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ آج (جمعرات کی)شام سات بجےدہلی میں کھیلا جائے گا۔








