نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا عید الفطر پر قوم کو تہنیتی پیغام، شہداء اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نوجوان رہنما اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خصوصی پیغام میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عید کی خوشیوں کے اس پرمسرت موقع پر …

اسلام آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نوجوان رہنما اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر تمام اہلِ وطن اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خصوصی پیغام میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عید کی خوشیوں کے اس پرمسرت موقع پر جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ موجود ہوں، تو ان شہداء اور بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم امن و سکون کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری، میرے اہل خانہ، میرے قبیلے اور بلوچستان کے تمام قبائل کی جانب سے پوری قوم کو عید مبارک۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور امن کے لئےدی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔