نواب آف جوناگڑھ نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

حیدرآباد دکن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دراصل منافقانہ، دہرے معیار، اقلیتوں اور بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے، بھارت نے فوج کی طاقت کے زور پر پہلے مقبوضہ کشمیر اور پھر ریاست جوناگڑھ پر قبضہ کیا تھا، بھارت اگر ریفرنڈم کا اتنا ہی دلدادہ ہے …

حیدرآباد دکن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دراصل منافقانہ، دہرے معیار، اقلیتوں اور بنیادی حقوق کی پامالی کا نام ہے، بھارت نے فوج کی طاقت کے زور پر پہلے مقبوضہ کشمیر اور پھر ریاست جوناگڑھ پر قبضہ کیا تھا، بھارت اگر ریفرنڈم کا اتنا ہی دلدادہ ہے تو مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کرائے نتائج دنیا کے سامنے ہوں گے۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خان نے تقسیم ہند کی دردناک داستان دنیا کے سامنے رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایک ہی واقعے پر دو متضاد چہرے ہیں، 14 اگست 1947ءمیں پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد 15 اگست 1947ءکو جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل نے باقاعدہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ءکو بھارت نے مہاراجہ سازش پر نام نہاد الحاق کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر پر فوج کشی کر کے قبضہ کر لیا، پھر اس کے 13 روز بعد بھارت نے اس قانونی الحاق کو بندوقوں کی طاقت سے روند ڈالا، بھارت نے نہ صرف الحاق کو روندا بلکہ بندوقوں کے سائے میں نام نہاد ریفرنڈم بھی کروا ڈالا۔ نواب آف جوناگڑھ نے کہا کہ بھارت نے فوج کی طاقت کے زور پر مطلوبہ ہدف حاصل کئے، بھارت اگر ریفرنڈم کا اتنا ہی دلدادہ ہے تو کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کرائے نتائج دنیا دیکھ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، ریاست جوناگڑھ اب اس مسئلہ کو عالمی برادری کے سامنے رکھے گی، اگر عالمی برادری اس مسئلے پر ہمارا ساتھ دے تو ہم اس مسئلہ کو مزید دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔