نوازشریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر صاحبہ کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر صاحبہ کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟