اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے، قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا، کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا، عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر …
نواز شریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے،قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے، قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی، قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا، کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا، عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں، قانون کی حکمرانی کے دعویداربلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کہ واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اس کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا، پیپلزپارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کے سر ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سوئس اکائونٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلا سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا، کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے، قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی۔








