نواز شریف نے ملک میں عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،استحکام اور جمہوری تسلسل کے بغیر ترقی ناممکن ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے محمد نواز شریف نے ملک میں عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،آئین و قانون کی بالادستی محمد نوازشریف کا ویژن ہے،پی ٹی آئی دور میں معیشت کو شدید نقصان پہنچا ،استحکام اور جمہوری تسلسل کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی …

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے محمد نواز شریف نے ملک میں عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،آئین و قانون کی بالادستی محمد نوازشریف کا ویژن ہے،پی ٹی آئی دور میں معیشت کو شدید نقصان پہنچا ،استحکام اور جمہوری تسلسل کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب مرد آہن محمد نواز شریف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ عام آدمی کی فلاح وبہبودقائد محمد نواز شریف کی ترجیح رہی ہے،انہوں نے ملک میں عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،آئین و قانون کی بالادستی محمد نوازشریف کا ویژن ہے،وہ اس ملک کو اقوام عالم میں ایک معاشی قوت بنانے کا عزم رکھتے ہیں ،اسی عزم کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے سیاست کا آغاز کیا اور اپنے دور حکومت میں ملک میں میگاپراجیکٹس کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو وہی لوگ آگے لے کر جا سکتے ہیں جو ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسی جذبہ کو لے کر ملک کو معاشی قوت بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اناڑیوں نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ، کرپشن اور اقربا پروری کے اس دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ استحکام، جمہوریت اور پالیسیوں کا تسلسل کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم جزو ہوتے ہیں اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ،مثال دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اورجنوبی کوریا ہمارے منصوبوں پر عملدرآمد کر کے ترقی کر گئے ،سنگا پور ،ملائشیا اورترکیہ پالیسوں کے تسلسل کی وجہ سے آج کامیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورقائد نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے اور ایک معاشی قوت بنائیں گے۔آخر میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کتاب کے مصنف محمد نواز رضا کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں