اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا موازنہ زرداری سے نہیں کیا جا سکتا ، نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ایک سے زائد بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی حیثیت سے پیش ہوئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد …
نواز شریف کا موازنہ زرداری سے نہیں کیا جا سکتا ، سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا موازنہ زرداری سے نہیں کیا جا سکتا ، نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ایک سے زائد بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی حیثیت سے پیش ہوئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد لیڈر ہے جو وزیراعظم کی حیثیت سے ایک سے زائد بار سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، آج تک جے آئی ٹی کے سامنے کوئی پاکستان سیاسی لیڈرپیش نہیں ہوا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی شروع دن سے ہی فیکٹریاں تھیں، ان کو عہدے سے ہٹائے جانے سے ملک کا نقصان ہوا ہے ۔سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ سندھ میں کرپشن پر ہر چوتھے دن ایک بندہ پکڑا جا رہا ہے، عمران خان دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے خود عائشہ گلالئی کوکیوں گندے پیغام بھیجے تھے، عائشہ گلالئی ان کی پارٹی کی ایک کارکن تھی، اورکارکنوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیںکیا جاتا ہے، عمران خان کی تاریخ ہے کہ حق میں فیصلہ آئے تو اچھا، خلاف آئے تو گالی گلوچ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران نے ہالینڈ کے وزیراعظم کے حوالہ دیا کہ وہ سائیکل پر اپنے دفتر آتا ہے لیکن عمران خان خود ہیلی کاپٹر پر گھومتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے، کل تک نیب کو مردہ کہا جاتا تھا، وہ نواز شریف کے خلاف زندہ کیسے ہو گئی۔








