اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مجر م ہیں اور ملکی قانون کے مطابق انہیں کسی قسم کے خصوصی علاج کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما …
نواز شریف کو ملکی قانون کے مطابق کسی قسم کے خصوصی علاج کی سہولت نہیں دی جا سکتی، فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مجر م ہیں اور ملکی قانون کے مطابق انہیں کسی قسم کے خصوصی علاج کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے سمدھی اسحاق ڈار پر مقدمات ہیں اورملکی قانون کے مطابق وہ اشتہاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان اور شاہد خاقان عباسی نے نازیبا الفاط استعمال کئے ہیں، غیر روایتی زبان استعمال کرنے میں ملوث افراد کی مذمت کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والوں کو خصوصی علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے اور ترامیم کا یہ عمل اسمبلی کے فورم پر کیا جانا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے کسی پارلیمانی رہنما کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کی۔








