نواز شریف کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ماہ مقدس میں رحمتیں نازل فرمائے اور ہر ایک کو صحیح راہ اور اسلامی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ بابرکت مہینہ ہے اور اس سے روز …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ماہ مقدس میں رحمتیں نازل فرمائے اور ہر ایک کو صحیح راہ اور اسلامی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ بابرکت مہینہ ہے اور اس سے روز مرہ کے معمولات میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت، صبر و تحمل اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے سامنے جھک جانا چاہیے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی دعا کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پاکستان بنا اور دعا کی کہ اللہ تعالی برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی برقرار رکھنے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا حوصلہ عطا فرمائے۔