بیجنگ۔18اکتوبر (اے پی پی):نامور چینی طبیعات دان، نوبیل انعام یافتہ اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چین ننگ یانگ ہفتہ کو103 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئے۔ شنہو اکے مطابق یہ اطلاع تسنگ ہوا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ ننگ یانگ کا تعلق مشرقی چین کے صوبے انہوئی کے شہر ہیفی سے تھا جہاں وہ 1922میں پیداہوئے۔ انہوں نے 1940 کی …
نوبیل انعام یافتہ چین ننگ یانگ 103 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئے

مزید خبریں
بیجنگ۔18اکتوبر (اے پی پی):نامور چینی طبیعات دان، نوبیل انعام یافتہ اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چین ننگ یانگ ہفتہ کو103 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئے۔ شنہو اکے مطابق یہ اطلاع تسنگ ہوا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔ ننگ یانگ کا تعلق مشرقی چین کے صوبے انہوئی کے شہر ہیفی سے تھا جہاں وہ 1922میں پیداہوئے۔
انہوں نے 1940 کی دہائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا کا رخ کیا اور بعد ازاں مختلف جامعات میں تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔انہیں 1957 میں طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ چین ننگ یانگ اور رابرٹ ملز کے پیش کردہ "یانگ-ملز گیج تھیوری” کو بیسویں صدی کی طبیعیات کی اہم ترین سائنسی کامیابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
چین واپسی کے بعد چین ننگ یانگ نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک تسنگ ہوا یونیورسٹی میں تدریس کی اور نئی سائنسی نسل کی تربیت، باصلاحیت محققین کی بھرتی اور بین الاقوامی علمی تعاون کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔








