گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فوڈ کے کاروبار میں سخت مقابلہ ہے اور اس شعبے میں کاروبار شروع کرنا ایک مشکل کام ہے،نوجوانوں نے مختصر عرصے میں فوڈ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈیز ٹریڈ سنٹر، شیراز ارینا پشاور میں صہیب فوڈ انڈسٹریز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔
نوجوانوں نے مختصر عرصے میں فوڈ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے،گورنر خیبرپختونخوا

مزید خبریں
پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فوڈ کے کاروبار میں سخت مقابلہ ہے اور اس شعبے میں کاروبار شروع کرنا ایک مشکل کام ہے،نوجوانوں نے مختصر عرصے میں فوڈ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈیز ٹریڈ سنٹر، شیراز ارینا پشاور میں صہیب فوڈ انڈسٹریز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر نے صہیب فوڈ انڈسٹریز کے نوجوان منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ کے کاروبار میں سخت مقابلہ ہے اور اس شعبے میں کاروبار شروع کرنا ایک مشکل کام ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے مختصر عرصے میں فوڈ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہمارے ہونہار نوجوان کھیل کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں مردان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کھلاڑی رضاء اللہ نے انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صنعت کار اور کاروباری افراد دہشت گردی کے مشکل ماحول کے باوجود اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وفاق کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومتوں میں فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ہمارا صوبہ کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس صوبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، یہاں امن و امان اور روزگار کے مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز سکیورٹی کے لیے لگائے گئے ہیں ۔








