نوجوان جدید علوم حاصل کر کے علم کے انقلاب کا حصہ بنیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے کیونکہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں، نوجوان نسل جدید اور جدت والے علوم حاصل کر کے علم کے انقلاب کا حصہ بنیں۔ان خےا لا ت کا اظہار انہوںنے منگل کو بےکن ہاﺅ …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے کیونکہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں، نوجوان نسل جدید اور جدت والے علوم حاصل کر کے علم کے انقلاب کا حصہ بنیں۔ان خےا لا ت کا اظہار انہوںنے منگل کو بےکن ہاﺅ س سکول کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہاکہ جدید علوم کا حصول نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے لیے اہم ہے ، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کامیابی کی ضمانت ہیں ، میں نے اپنی تیس سالہ پیشہ وارانہ زندگی میں انتھک محنت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب زندگی کے لئے خواب ، فیصلے ، کارکردگی ، نظم و ضبط کی پابندی ، اور اللہ کی مدد ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پہلی مرتبہ جلد پانچ فیصد اضافے کی شرح حاصل کر لے گا طالب علم محنت کریں ، یہی کامیابی کا راز ہے۔ وفاقی وزیر کی اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے رہنماﺅں کے ساتھ موجود ہونا اعزاز کی بات ہے ۔

Leave a Reply