نوجوان نسل میں دیانت و شفافیت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ

ملتان۔ 12 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل میں دیانت، شفافیت اور سماجی ذمہ داری جیسے مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچانے اور بدعنوانی کے خلاف مؤثر شعور پیدا کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا …

ملتان۔ 12 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل میں دیانت، شفافیت اور سماجی ذمہ داری جیسے مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچانے اور بدعنوانی کے خلاف مؤثر شعور پیدا کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیب اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں انسدادِ بدعنوانی سے متعلق آگاہی اور اخلاقی تربیت کے فروغ کے لیے طلبہ و طالبات کے درمیان بہترین تقاریر اور مضمون نویسی مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور محکمہ تعلیم کے افسران نے طلبہ کے لیے ایک انتہائی مثبت، تعلیمی اور اخلاقی سرگرمی کا اہتمام کیا جس سے نوجوانوں میں صحیح سمت میں آگاہی پیدا ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہےاور نوجوان نسل کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنا قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کی فکری تربیت میں مددگار ہیں بلکہ انہیں ذمہ دار شہری بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں نیب اور محکمہ تعلیم کے افسران کی خدمات کو سراہا گیا اور آئندہ بھی ایسی آگاہی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں