سیالکوٹ ،31 اکتوبر (اے پی پی):عالمی یومِ بچت کے موقع پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچت نہ صرف فرد کے مالی استحکام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ قومی معیشت کی مضبوطی میں …
نوجوان نسل کو مالی شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ ،31 اکتوبر (اے پی پی):عالمی یومِ بچت کے موقع پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچت نہ صرف فرد کے مالی استحکام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ قومی معیشت کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضول خرچی سے اجتناب اور آمدنی کے مطابق اخراجات کی منصوبہ بندی ہی کامیاب زندگی کا راز ہے۔
چوہدری صبیح عباس ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو مالی شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر فیصلے کر سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مالی خواندگی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب میں بچت اور سرمایہ کاری کے مضامین شامل کیے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ہر شہری اپنی آمدنی کا ایک چھوٹا حصہ بھی باقاعدگی سے بچانا شروع کرے تو ملک معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بن سکتا ہے۔








