اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ انٹرپرینیور شپ کے ذریعے قرضوں کے لے درخواستیں دیں، حکومت اچھی مہارتوں اور بزنس پلان رکھنے والے نوجوانوں کو 100 ارب روپے کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل …
نوجوان وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ انٹرپرینیور شپ کے ذریعے قرضوں کے لے درخواستیں دیں، محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ انٹرپرینیور شپ کے ذریعے قرضوں کے لے درخواستیں دیں، حکومت اچھی مہارتوں اور بزنس پلان رکھنے والے نوجوانوں کو 100 ارب روپے کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام نجی شعبہ کے بینکوں کی شراکت سے حال ہی میں شروع کیا گیا ہے، اس میں شرح سود میں کمی کی گئی ہے اور نوجوان انٹرپرینیورز کو راغب کرنے کے لئے اسلامک بینکنگ کو بھی فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کے تحت قرضوں کے لئے درخواستیں دیں اور قابل عمل اور کاروباری منصوبہ تیار کریں تاکہ انہیں قرضہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، قرضوں کا 25 فیصد حصہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ www.kamyabjawan.gov.pk کے ذریعے شراکت دار بینکوں کو ملک بھر میں اب تک 56 ہزار 812 آن لائن درخواستیں وصول ہوئی ہیں، اس سکیم کے تحت البرکہ بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح، بینک الحبیب، بینک آف خیبر، بینک آف پنجاب، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، دبئی اسلامک بینک لمیٹڈ، فیصل بینک لمیٹڈ، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، سندھ بینک لمیٹڈ، سونہری بینک لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔








