وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ہماری معیشت کی اصل طاقت ہیں، حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ہماری معیشت کی اصل طاقت ہیں، وفاقی وزیر برائےآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور ہماری معیشت کی اصل طاقت ہیں، حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار، کاروبار اور ترقی کے بے شمار نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت ملک بھر کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ہنر اور فری لانسنگ کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمارٹ فونز، انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے جدید شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی پارکس اور ڈیجیٹل ہبز کا قیام نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور جدت کے شاندار مواقع فراہم کرے گا، حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے اور انہیں عالمی ڈیجیٹل معیشت کا موثر حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہے
۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان صرف مستقبل کا معمار نہیں بلکہ ملک میں جاری ڈیجیٹل انقلاب کا فعال شراکت دار بھی ہے، حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کا مضبوط مرکز بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔







