ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( جمعرات کو )طلب کر لیا گیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( جمعرات کو )طلب کر لیا گیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے وزارت مذہبی امور میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے تمام اطلاعات دی جا سکیں گی۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کریں گے۔

 

مزید خبریں