راولپنڈی/اسلام آباد میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو راولپنڈی محمد عثمان گجر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے, بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
راولپنڈی/اسلام آباد میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 12 اگست (اے پی پی):راولپنڈی/اسلام آباد میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو راولپنڈی محمد عثمان گجر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے, بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں، والدین دوران بارش بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جانے دیں،بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں، اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں، ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں، شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے خطرات کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر نہ جائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔







