نوشہرو فیروز،شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، نوجوان کو قتل کردیا

شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، نوجوان گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دریا خان مری کے گاؤں عثمان خاصخیلی میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب نامعلوم ملزمان نے ایک نوجوان کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا

نوشہرو فیروز۔ 07 جون (اے پی پی):شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، نوجوان گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دریا خان مری کے گاؤں عثمان خاصخیلی میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب نامعلوم ملزمان نے ایک نوجوان کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، جبکہ اس کا کزن زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت دلاور خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حملے میں اس کا کزن غلام مصطفیٰ زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی صبح شادی تھی اور گھر میں خوشیوں کی تیاریاں جاری تھیں کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔واقعے کے بعد مقتول کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ زخمی غلام مصطفیٰ کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا