نوشہرہ ورکاں، چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کا نوشہرہ ورکاں کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر(CTO) گوجرانوالہ وسیم اختر نےنوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا ۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 16 جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر(CTO) گوجرانوالہ وسیم اختر نےنوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا ۔

تحصیل نوشہرہ ورکاں کی عوام الناس کی سہولت کے لیے ٹی ایم اے آفس میں رہبر سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی-رہبر سینٹر میں موٹر سائیکل کے لائسنس کے علاوہ کار کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے ای سائن ٹیسٹ بھی ٹی ایم اے آفس رہبر سینٹر میں لیا جائے گا۔پولیس خدمت مرکز / ٹیسٹنگ سینٹر اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکول پہلے ہی نوشہرہ ورکاں میں آپریشنل ہیں جب کہ اب رہبر سینٹر کے قیام سےسہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔