نوشہرہ ورکاں، کڑیال کلاں سے 15 پر بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج

علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے 15 پر بوگس کال کر کے پولیس کو گمراہ کرنے اور سرکاری وسائل ضائع کرنے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 16 جولائی (اے پی پی):علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے 15 پر بوگس کال کر کے پولیس کو گمراہ کرنے اور سرکاری وسائل ضائع کرنے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد منیر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت تھے کہ موضع کڑیال کلاں میں واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم نہ کوئی واردات ملی اور نہ ہی کوئی متاثرہ شخص موجود تھا۔ اطلاع دینے والے کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو فون بند ملا، جبکہ مقامی سطح پر تصدیق کے دوران بھی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کالر نے جان بوجھ کر بوگس کال کر کے پولیس کا قیمتی وقت اور سرکاری وسائل ضائع کیے، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔